طالبان کے جنگجوؤں کی طرف سے کابل کا کنٹرول سنبھالنا، خواتین ججوں کے لیے ایک تباہی کا پیغام تھا، کیونکہ انہیں پرتشدد انتقامی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ ایک سو پچاس افغان خواتین جج اور ان کے اہل خانہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ڈی ڈبلیو نے ایسی دو افغان خواتین ججوں سے ملاقات کی جو اب جرمنی میں رہائش پذیر ہیں۔