افغانستان میں امریکی فوج کے لیے بطور مترجم کام کرنے والے احمد کابل پر طالبان کی حکومت سے قبل اپنی جان بچا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وہ اب امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک پناہ گزین کے طور پر مکین ہیں۔ لیکن احمد کے اہل خانہ آج بھی طالبان کے افغانستان میں رہنے پر مجبور ہیں۔