افغانستان، زلزلے میں بچ جانے والے لوگ اپنے پیاروں کو دفناتے ہوئے
افغانستان
12 اکتوبر 2023
گزشتہ ہفتے مغربی افغانستان میں 6.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 2000 سے زائد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سوگواران اپنے پیاروں کی لاشیں دفنانے اور گمشدہ افراد کے بچ جانے کی امید میں سرگرداں ہیں۔ اس زلزلے کے بعد ضمنی جھٹکوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔