افغانستان: خون جما دینے والی سردی میں شدید ہوتا انسانی بحران
افغانستان
1 فروری 2022
افغانستان میں خون جما دینے والی سردی، پہلے ہی مشکلات میں مبتلا لوگوں کے لیے مزید پریشانی کا باعث بن رہی ہے۔ امدادی ادارے ہزارہا افراد کی مدد کرنے سے قاصر ہیں کیونکہ ان کے پاس نہ تو کھانا ہے اور نہ ہی ایندھن۔ 38 ملین کی آبادی والے اس ملک میں 90 فیصد لوگ امداد پر انحصار کرتے ہیں اور ایک وقت کی روٹی کے حصول کے لیے بھی شدید جد وجہد کرتے ہیں۔