1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں

اسرائیل ، حزب اللہ کے خلاف جنگ کا دائرہ مزید پھیلائیں گے

31 جولائی 2006

اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں سیکورٹی زون قائم کرنے کے لئے حزب اللہ کے سابق ٹھکانوں ، مورچوں اور اس کی طرف سے قائم کی گئی رکاوٹوں کو بلڈوزروں سے صاف کر تے ہوئے زمین کو ہموار کرنا شروع کر دیا ہے۔

https://p.dw.com/p/DYKZ
تصویر: AP

آج لبنان کے بندرگاہی شہر ٹائرکے شمال میں اسرائیلی بحریہ کی فائرنگ سے ایک لبنانی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ اسرائیلی فضائیہ نے آج جنگ بندی کے وقتی اعلان کے باوجودجنوبی لبنان کے گاﺅں طائبہ کے قریب حملہ کیا ہے۔

اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ اس سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی کے اعلان کی خلاف ورزی نہیںہوئی ہے کیونکہ یہ فضائی حملہ شہریوں پر نہیں بلکہ اپنی زمینی فوج کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اسرائیل کے وزیر دفاع Amir Peretz نے کہاہے کہ اسرائیل فوری جنگی بندی کی کسی تجویز کو قبول نہیں کرے گا کیونکہ اس سے سوائے انتہاپسندوں کو تقویت ملنے کے کچھ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا اسرائیل اپنی جنگ کا دائرہ اور زیادہ پھیلانے والا ہے اور حزب اللہ کے خلاف اسرائیل کی جنگ ،علاقے کا چہرہ تبدیل کر دے گی۔