1. مواد پر جائیں
  2. مینیو پر جائیں
  3. ڈی ڈبلیو کی مزید سائٹس دیکھیں
سیاستشمالی امریکہ

اب نیٹو فوجی یورپ کے مزید چار ملکوں میں تعینات ہوں گے

24 مارچ 2022

نیٹو کے سربراہ ژینس سٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ نیٹو نے بلغاریہ، ہنگری، رومانیہ اور سلوواکیہ میں چار نئے جنگی گروپ تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

https://p.dw.com/p/48zpP
تصویر: John Thys/AFP/Getty Images

عسکری اتحاد نیٹو کے سربراہ  ژینس سٹولٹن برگ کا کہنا تھا،  ''یہ ممالک یورپ میں بالٹک ممالک اور پولینڈ کے علاوہ ہیں، جہاں اب نیٹو افواج تعینات ہوں گی۔‘‘ نیٹو کے سربراہ نے برسلز میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اب نیٹو کے پاس بحیرہ بالٹک سے لے کر بحیرہ اسود تک آٹھ بیٹری گروپ ہوں گے۔‘‘

نیٹو سربراہ کے مینڈیٹ میں توسیع

نیٹو رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے پیش نظر نیٹو سکریڑی جنرل  ژینس سٹولٹن برگ کے عہدے میں مزید ایک سال کی توسیع کا اعلان کیا ہے۔  سٹولٹن برگ کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا، ''ہمیں سنگین سکیورٹی چینلج کا سامنا ہے، ہم نیٹو اتحاد کو قائم رکھنے اور اپنے لوگوں کی حفاظت کرنے میں متحد ہیں۔‘‘

ناروے کے سابق وزیر اعظم کو اکتوبر 2014ء میں نیٹو کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا۔ یہ دوسری مرتبہ ہے کہ ان کی پوزیشن میں توسیع کی گئی ہے۔ اگلے سال فروری سے انہوں نے ناروے کے مرکزی بینک کا سربراہ تعینات ہونا تھا۔

63 سالہ سٹولٹن برگ کو ٹرمپ انتظامیہ کے دوران کڑی مشکلات کا کامیابی سے سامنا کرنے پر سراہا جاتا ہے۔ اس وقت امریکہ نے دھمکی دی تھی کہ امریکہ ان ممالک کی مدد نہیں کرے گا، جو دفاع پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر رہے۔

 ژینس سٹولٹن برگ سن 2005ء سے 2013ء کے درمیان دو مرتبہ ناروے کے وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔ سن 2002ء سے 2014ء  کے درمیان وہ ناروے میں وزیر خزانہ اور انڈسٹری و وزیر برائے توانائی رہ چکے ہیں۔

ب ج / اا (ڈی پی اے)