آصف علی زرداری صدارت کے منصب پر فائز
9 ستمبر 2008اشتہار
پاکستان کے نو منتخب صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز اپنےعہدے کا حلف اٹھایا لیا۔ ملک کے بارہویں صدرکی تقریب حلف برداری ایوان صدرمیں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عبدالحمید ڈوگرصدرسے حلف لیا۔ دوپہرایک بجے ہونے والی تقریب حلف برداری میں تینوں مسلح افواج کے سربراہاں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزراء، چاروں صوبوں کے گورنر، وزرائے اعلیٰ اورافغان صدر حامد کرزئی بھی شریک رہے۔ افغان صدر آصف علی زرداری کی خصوصی دعوت پراس تقریب میں شرکت کی۔
حلف برداری کی تقریب کے بعد تینوں مسلح افواج کی طرف سے نو منتخب صدر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ آصف علی زرداری صدارت کے عہدے کا حلف اٹھانے سے قبل ہی ایوانِ صدرمنتقل ہو چکے تھے۔ گزشتہ روز ایوان صدر میں ان کی آمد پربکروں کی قربانی کی گئی۔